جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف کاطبی معائنہ مکمل کرلیا ، میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت سے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کودے گا، جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب سفارشات کی روشنی میں علاج کا فیصلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر قائم کردہ چھ رکنی میڈیکل بورڈ نے دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ۔

[bs-quote quote=”محکمہ داخلہ پنجاب میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نواز شریف کے علاج کا فیصلہ کرے گا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر طلحہ بن زبیر ،پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،ڈاکٹر سجاد احمد اور دیگر ڈاکٹر کی ٹیم شامل تھی جبکہ میڈیکل چیک اپ کے موقع پر نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود تھے۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر ، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی۔

خصوصی میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائے گا، جس کی روشنی میں محکمہ داخلہ پنجاب نواز شریف کے علاج سے متعلق فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں : العزیزیہ ریفرنس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کے طبی معائنے کے وقت موجود تھا، میڈیکل بورڈ نے مکمل چیک اپ کیا لیکن تفصیلات شیئر نہیں کیں، امید ہے میڈیکل بورڈ مکمل تفصیلات سے آگاہ کرے گا۔

ڈاکٹرعدنان کا کہنا تھا کہ محکمہ داخلہ کو فراہم میڈیکل بورڈکی سفارشات حاصل کریں گے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں نواز شریف کی صحت اچھی نہیں۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے جمعرات کو سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ ، بیٹی مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی تھی ، ملاقات میں نواز شریف نے بازو اور سینے میں تکلیف کی شکایت سے آگاہ کیا اور کہاکہ علاج ہر قیدی کا حق ہے لیکن مجھے اس حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔

ملاقات کے بعد لیگی رہنما وں نے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ حکومتی ارکان کہہ چکے ہیں نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں خطرےکی بات نہیں، چکنائی سے پرہیز کریں۔

بعد ازاں وزیراعظم نواز شریف کے طبی معائنے کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا تھا۔

خیال رہے کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف نے میڈیکل بنیاد پر ضمانت کے لئے درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے ، جس پر سماعت میں عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کرلیں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں