جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

میڈیکل کالجز میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : میڈیکل کالجز میں داخلہ فیسوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی، ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔

تفصیلات کے مطابق پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی قومی صحت کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکرٹری وزارت قومی صحت سمیت کمیٹی اراکین نے شرکت کی جبکہ صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر رضوان تاج اور رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ فیصل شریک ہوئے۔

اسپیشل سیکرٹری وزارت صحت نے فیسوں کے معاملے پر ذیلی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالج داخلے کے وقت فیس نہیں بڑھاسکتا۔

- Advertisement -

انھوں نے بتایا کہ فیسزمعاملےپر 121 میڈیکل کالج کو مراسلے لکھے ہیں، زائد فیس لینے والے میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی ہوگی، پی ایم ڈی سی کالجز کے ریگولیٹر کے طور کام کرتا ہے، طلبا زائد فیسز سے متعلق شکایات ہمارے پاس لائیں۔

پرائیوٹ اسکولز کو وارننگ جاری

جس پر کنوینر کمیٹی نے کہا کہ شکایت کنندہ انتقام کا نشانہ بننے کے ڈر سے سامنے نہیں آتے۔

ذیلی کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کو زائد فیسز لینے والے کالجز کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ، سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پی ایم ڈی سی زائد فیسز کے معاملے پر اپنا اختیار استعمال کرے، پی ایم ڈی سی ایکٹ میں
ترمیم چاہتی ہےتو کمیٹی سپورٹ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں