کراچی: گلستان جوہر سے میڈیکل کی طالبہ کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، پولیس حکام کا کہنا ہے 21سالہ عروج 8 مارچ سے لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے میڈیکل کی طالبہ کو لاپتہ ہوئے ایک ماہ گزر گیا، اس معاملے پر ڈی آئی جی ایسٹ عامرفاروقی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ اورطالبہ کے دوستوں کے بیانات قلمبند کرلئے گیے ہیں تاہم یونیورسٹی انتظامیہ اوردوستوں سےتحقیقات میں پیشرفت نہ ہوسکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے 21سالہ عروج 8 مارچ کو یونیورسٹی سےگھر پہنچی اور 4 بجے پارلرکاکہہ کرگھرسےنکلی تھی لیکن وہاں نہیں پہنچی، عروج اپناموبائل اور دیگر اہم سامان بھی گھر چھوڑ گئی تھی۔
عروج کے موبائل کی کال ریکارڈنگ کیلئے اتھارٹی کوخط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : کراچی: میڈیکل کی طالبہ کی ہلاکت، معمہ حل نہ ہوسکا
ایس پی گلشن کا کہنا ہے عروج ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی جبکہ شارع فیصل تھانے میں والد کی مدیت میں اغوا کا مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے فروری میں کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں فائرنگ کی زد میں آکر میڈیکل کی طالبہ نمرہ جاں بحق ہوگئی تھی ، ذرائع کے مطابق نمرہ کو گولی لگنے سے سر پر زخم آیا تھا، بر وقت طبی امداد ملنے پر زندگی بچائی جا سکتی تھی۔