پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

دال اور روٹی کے بعد اب دوائیں بھی دسترس سے دور، غریب کیسے زندہ رہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے سبزی، پھلوں، دال اور روٹی کے بعد اب دوائیں بھی ان کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

پاکستان کے عوام غربت کی چکی میں پہلے ہی پس رہے تھے کے نئے بجٹ نے ان کی مشکلات کو دو چند کر دیا ہے۔ غریبوں کے لیے دو وقت کی دال روٹی کا بندوبست کرنا ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے تھا کہ اب دوائیں بھی ان کی قوت خرید سے بہت دور ہوچکی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دواؤں کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رواں سال مئی کے مقابلے جون میں ادویات تقریباً دو فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔

گزشتہ ماہ جون میں ڈاکٹرز کلینک کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 9 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد، اسپتالوں کی سہولیات میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اسی طرح جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد مہنگی ہوئیں جبکہ مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ کی قیمت میں 0.8 فیصد جب کہ اسپتال کی سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں