جامشورو : عید الاضحیٰ قریب آتے ہی لوٹ مار کی وارداتیں عام ہونے لگیں، جامشورو میں مسلح افراد کروڑوں مالیت کی ادویات سے بھرا ٹرک چھین کر لے گئے۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم نائن پر 3کروڑ 30لاکھ کی ادویات سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا، ٹرک کو جامشورو تھانے کی حدود میں خان پور موڑ پر لوٹا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 4مسلح افراد نے ڈرائیور اور کلینر کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی، ڈرائیورکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی مقدمہ ڈرائیور نے بیان دیا کہ چھینی جانے والی ادویات کراچی سے فیصل آباد اور راولپنڈی لے کر جارہے تھے، ہٹری تھانہ حیدرآباد کی حدود سے خالی ٹرک ملا۔