اشتہار

حجاج کو ڈرون کے ذریعے ادویہ پہنچائی جائیں گی!

اشتہار

حیرت انگیز

مناسک حج شروع ہوچکا ہے سعودی حکومت نے جہاں عازمین کو کئی سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات کیے ہیں وہیں انہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال سعودی پوسٹ، وزارت صحت کے تعاون سے حجاج کی فوری امدادی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈرونز کی خصوصی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی پوسٹ (سبل) کے سربراہ انجینیئر آنف ابانمی نے کہا ہے کہ ان کے ادارے اور سعودی وزارت صحت میں معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت سبل، حج ایام کے دورن مشاعر مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزِدلفہ) میں وزارت صحت کے ماتحت اسپتالوں کو ’ڈرونز میڈیکل سروس‘ مہیا کرے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ڈرونز کے ذریعے ادویہ اور بلڈ سیمپلز منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں وزات کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز کو مہیا کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے اور حجاج کو پریشانی سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت حج نے عازمین کی سیکیورٹی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے دیگر کئی اقدامات کیے ہیں۔

حج ایام کے دوران ٹریفک نظام کی نگرانی کے لیے ڈرون کا استعمال کیا جائے گا جب کہ عازمین کی سیکیورٹی کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزارت حج نے حج مقامات پر سلنڈرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور یہ اقدام ماضی میں آتشزدگی واقعات کے پیش نظر عازمین کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں