لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے 13 مئی کو اپنی فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کی نمائش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا ہے کہ یہ فلم دو سال قبل ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی نئی آنے والی فلم ’’ ہوٹل ‘‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران فلم کی تاریخ بھول گئیں اور انکشاف کیا ہے کہ فلم کو ریلیز ہونے سے دو سال قبل ہی دہلی میں ایوارڈ سے نوازا جاچکا ہے۔
Meera talks to media by arynews
اس موقع پر میرا نے فلم کے حوالے سے مزید بتایا کہ یہ فلم پاکستانی تاریخ کی پہلی انوکھی فلم ہے، مجھے امید ہے کہ عوام اس فلم کو دیکھنے ضرور جائے گی۔
فلم میں طارق جمال، بیلا ناز، انیس راجہ، نسرین جان اور ویم دھمانی نے ادکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں، جبکہ فلم کی کہانی اور ہدایتکاری خالد حسن خان نے کی ہے۔
فلم کی تاریخ اور دو سال قبل ایوارڈ کی الجھن پر میرا سے سوال کیا گیا تو اداکارہ نے صحافی کو ’’ گوگل ‘‘ استعمال کرنے مشورہ دیتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔