ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میرا چوپڑا اور رخشیت کیجریوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ماڈل و اداکارہ میرا چوپڑا اور رخشیت کیجریوال شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن میرا چوپڑا نے تاجر رخشیت کیجریوال کے ساتھ شادی کی تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہوگئیں۔

میرا چوپڑا نے شادی کے موقع پر سرخ جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ رخشیت نے آف وائٹ کلر کی شیروانی زیب تن کی۔

- Advertisement -

تصاویر میں میرا چوپڑا اور رخشیت کیجریوال پھولوں کے ہاروں کا تبادلہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر میں میرا چوپڑا مسکرا رہی ہیں۔

میرا نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اب ہمیشہ کے لیے خوشیوں، لڑائیوں، مسکراہتیں، آنسوؤں، اور زندگی بھر کی یادیں۔‘ ہر جنم تیرے ساتھ، اداکارہ نے دل کی ایموجیز بھی بنائیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی 2018 میں نک جونس کے ساتھ شادی کے دوران سرخ لہنگا زیب تن کیا تھا۔

یاد رہے کہ میرا چوپڑا تامل، تیلگو اور ہندی زبان کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں