جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

میرا کو برطانیہ میں داخلے پر 10 سالہ پابندی کا سامنا، وجہ کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ میرا کی انگریزی کے تو چرچے ہمیشہ ہی ہوتے ہین لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ مشہور پاکستانی اداکارہ میرا کو برطانیہ میں داخلے پر دس سالہ پابندی کا سامنا رہا؟

میرا ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو اکثر اپنے تنازعات اور ڈرامائی عوامی نمائش کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں، اداکارہ ایک بار پھر میڈیا پر اپنی والدہ کے حالیہ انٹرویو کے بعد توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ میرا کی والدہ  شفقت زہرا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ میرا اپنی خراب انگریزی کی وجہ سے ایک بڑی مشکل میں پڑی ہیں۔

میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ میرا کو انگریزی زبان میں ناکامی کی وجہ سے امیگریشن حکام نے لندن سے ڈی پورٹ کیا تھا۔

میرا کے ساتھ ’عشق لڑائیں‘ کرنے پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے، علی حیدر

اداکارہ کی والدہ شفقت زہرا بخاری کے مطابق میرا کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن افسر نے ’ٹرانزٹ‘ سے متعلق سوال کیا، لیکن میرا بار بار ٹرانزیکشن کے بارے میں بات کرتی رہی۔

اداکارہ کی والدہ نے کہ کہ انگریزی زبان میں ناکامی کی وجہ سے میرا کو ملک بدر کر دیا گیا اور دس سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی تاہم یہ پابندی اب ختم ہو چکی ہے۔

میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے مزید کہا کہ اب میرا نے برطانوی ہائی کمیشن سے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اُس وقت وہ میرا کی انگریزی نہیں سمجھ سکتے تھے اور میرا بھی روانی سے بات چیت نہیں کر سکتی تھیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو خبروں اور میڈیا میں رہنے کا فن آتا ہے، اس لیے وہ کبھی کبھار غلط انگریزی بھی بول سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں