تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو بڑی پیشکش کر دی

عدالتی فیصلے کے بعد اداکارہ میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو بڑی پیشکش کر دی ہے۔

میرا کی والدہ بیٹی کو عتیق الرحمان کے ساتھ رخصتی پر تیار ہو گئیں۔ والدہ کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلےکا احترام کرتی ہوں اور میرا کی رخصتی کےلئےتیار ہوں، عتیق الرحمان اپنی دلہن کولےجائے۔

والدہ میرا نے کہا کہ دونوں میں صلح کرانےکےلئے کردار ادا کروں گی۔ عدالت نے نکاح نامہ درست قرار دے کر میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔

اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے ساتھ اپنے نکاح کی تکذیب کی اپیل دائر کر رکھی تھی، ایڈیشنل سیشن جج محمد مظہر عباس نے میرا کی اپیل کی سماعت کی، سماعت مکمل ہونے پر سیش عدالت نے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح نامہ درست ہے۔

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

یاد رہے کہ میرا نے 6 مارچ 2019 کو فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

لاہور کی فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے 2018 میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، عدالت کے مطابق اداکارہ اور عتیق الرحمان کے درمیان وجہ تنازع ڈیفنس میں واقع گھر تھا، جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوجداری مقدمات قائم کیے، اور جو گزشتہ دس برسوں سے عدالتوں میں زیر التوا رہے۔

اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ وہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی، عتیق سے نکاح نہیں ہوا، نکاح نامہ اور دکھائی جانے والی تصاویر جعلی ہیں۔ تاہم فیملی کورٹ کے فیصلے کے بعد انھوں نے اسے چیلنج کرنے کے لیے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کر دی تھی، ان کا مؤقف تھا کہ فریقِ ثانی نے فیملی کورٹ کو دھوکے میں رکھ کر فیصلہ لیا۔

Comments

- Advertisement -