پیر, دسمبر 23, 2024
اشتہار

اپنی مرضی سے اکیلے زندگی نہیں گزار رہی، اداکارہ میرا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ میرا نے شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ اپنی مرضی سے اکیلے زندگی نہیں گزار رہی۔

اداکارہ میرا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک شادی کیوں نہیں کی؟

چند لمحے سوچنے کے بعد میرا نے جواب دیا کہ ’سنگل اپنی مرضی سے نہیں ہوں۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے شادی کرنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے جواب دیا ’یہ بہت مشکل سوال ہے۔‘

- Advertisement -

متعلقہ: میرا کا ڈرائیور ہیروں کا ہار اور قیمتی گھڑی لے کر فرار

ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو کوئی سچا پیار کرنے والا نہیں ملا؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’ایسا نہیں، لیکن بہت ساری باتیں ہیں جو لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہیں۔ لوگ میری حقیقی شخصیت کے بارے میں نہیں جانتے اور میں اس پر بات بھی نہیں کرنا چاہتی۔‘

منفی تبصروں سے متعلق سوال پر اداکارہ میرا نے کہا کہ سب کو خوش رکھنا بہت مشکل ہے اور میرے لیے یہ ناممکن ہے، میرے بارے میں بہت بُری باتیں کی جاتی ہیں جو کوئی نئی چیز نہیں ہے۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ نہ میں ٹی وی دیکھتی ہوں، نہ میرے گھر اخبارات آتے ہیں اور نہ ہی میں سوشل میڈیا استعمال کرتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر ملک سے باہر دبئی، امریکا یا نیویارک میں رہتی ہوں، میرے زیادہ تر دوست غیر ملکی ہیں اور ہم سوشل میڈیا، ٹی وی یا ڈراموں پر گفتگو نہیں کرتے۔

پوڈکاسٹ میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود کو پُرسکون رکھنے کیلیے جِم جا کر وزرش اور سفر کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں