ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

مبینہ خاوند کی درخواست پرمیرا کی کل پیشی ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مقامی عدالت میں اداکارہ میرا کے خلاف مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کل سترہ ستمبر کو ہوگی۔

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کے مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انہیں نکاح پر نکاح کا مورد الزام ٹہرایا گیا ہے۔

درخواست میں میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی جانب سےموقف اختیار کیا گیا ہے کہ اداکارہ میرا اس کی بیوی ہے مگر اس کے باوجود اس نے کیپٹن نوید سے نکاح کر لیا جو شرعی اورملکی قوانین میں سنگین جرم ہے لہذا عدالت اداکارہ میرا کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے ۔

عدالت نے اداکارہ میرا کو نوٹس جاری کیے تاہم وہ پیش نہ ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وہ میرا کو سترہ ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

کیس میں پیشی کے لیے میرا نے وکلا کی خدمات حاصل کرلی ہیں جبکہ امکان ہے کہ وہ خود بھی عدالتی حکم کے مطابق پیش ہوجائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں