شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
اداکارہ میرا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں لیکن اس کی وجہ ان کی کوئی فلم کا پروجیکٹ نہیں بلکہ ویڈیو ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں میرا بیرون ملک مقیم ہیں اور اس دوران کار چلاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں اور بیک گراؤنڈ میں انگریزی گانا چل رہا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ بیمار لگ رہی ہیں اور ان کا انداز بھی کچھ مختلف ہے جس پر مداح تشویش میں مبتلا دکھائی دیے۔
ایک صارف نے لکھا، میرا جی یہ ویڈیو جلد ہی ڈیلیٹ کردیں گی۔ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اداکارہ اس طرح پیسے ضائع نہ کریں کسی غریب کی مدد کریں۔
اس ویڈیو کے بعد انٹرنیٹ پر بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا میرا کسی ذہنی دباؤ کا شکار ہیں یا پھر وہ کسی اور ذاتی مسئلے سے گزر رہی ہیں۔
View this post on Instagram