معروف گلوکار عاصم اظہر اور ان کی منگیتر و اداکارہ میرب علی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ سے اداکاری کا آغاز کرنے والی ماڈل میرب علی نے اپنے منگیتر عاصم اظہر کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔
عاصم اور میرب کو کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے کھانے کا انتظار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر عاصم اظہر نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور لائٹ نیلے رنگ کی جیکٹ اور سفید ٹی شرٹ زیب تن کررکھی ہیں اور خوشگوار موڈ میں بیٹھی ہوئی ہیں۔
میرب علی چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مداح دونوں کی تصاویر کی تعریف کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل عاصم اظہر نے میرب سے منگنی کا اعلان کیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں اس سے قبل عاصم اور ہانیہ عامر کی دوستی کے چرچے تھے.