جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت: پولیس میں بھرتی کے لیے چکما دینے والا نوجوان پکڑا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

میرٹھ: بھارتی ریاست میرٹھ کے رہائشی نوجوان نے سب انسپکٹر بھرتی ہونے کے لیے سرپر مہندی لگا کر خود کا قد بڑا دکھانے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست میرٹھ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان انکیت کمار نے سب انسپکٹر بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دیا اور اُس میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اُس کے لیے سب سے بڑا مسئلہ فزیکل ٹیسٹ تھا۔

نوجوان چھوٹے قد کی وجہ سے بھرتی کی شرائط پر پورا نہیں اترتا تھا اس لیے اُس نے ٹیسٹ دینے کے لیے سلیکشن بورڈ کو چکما دینے کی کوشش کی اور سر پر مہندی لگا کر پہنچ گیا، اس عمل کا مقصد خود کو لمبا ظاہر کرنا تھا۔

- Advertisement -

فزیکل ٹیسٹ میں شرط عائدکی گئی تھی کہ امیدوار کا قد 168 سینٹی میٹر ہونا چاہیے جبکہ انکیت کمار اس پر پورا نہیں اترتا تھا کیونکہ وہ ایک سینٹی میٹر چھوٹا تھا۔

نوجوان نے سلیکشن بورڈ کے سامنے آنے سے قبل سر پر مہندی کا استعمال کیا اور بال کھڑے کرلیے تاکہ مذکورہ شرط کو پورا کرسکے، انکیت کمار کے مطابق اس نے قد لمبا کرنے کے لیے ادویات کا استعمال کیا مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

سلیکشن بورڈ پولیس آفیسر سنجیو باجپال کے مطابق جب مذکورہ نوجوان کے سر سے مہندی ہٹائی گئی تو اس کی لمبائی مذکورہ شرط سے ایک سینٹی میٹر کم تھا۔ پولیس افسر نے نوجوان کی ہوشیاری کو پکڑ لیا اور اُسے نہ صرف فیل کیا بلکہ انکیت کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ بھی درج کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف سیکشن 420 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ انکیت کا کہنا تھا کہ وہ پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کرچکا تھا لہذا اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں