منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

شوہر کا لرزہ خیز قتل کرنے والی خاتون اور آشنا کی جیل میں انوکھی فرمائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں شوہر کا لرزہ خیز قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں ڈالنے والی خاتون اور اس کے آشنا نے جیل میں انوکھی فرمائش کر دی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسکان اور اس کا عاشق دونوں منشیات کے عادی ہیں اور جب سے انہیں عدالتی تحویل میں رکھا گیا ہے سخت پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے جیل حکام سے منشیات فراہم کرنے کی فرمائش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کو ایک دوسرے سے الگ رکھا گیا ہے، دونوں کھانا کھانے سے انکار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک ساتھ رکھا جائے اور منشیات فراہم کی جائے۔

ملزمان کو جیل کے اندر نشہ چھڑانے کے مرکز میں زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے، اگر ان کی حالت بگڑتی ہے تو انہیں طبی نگرانی میں رکھا جائے گا۔ فی الحال ڈاکٹر ان کی صحت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

مسکان کے اہل خانہ نے اس کے عاشق پر اسے منشیات کا عادی بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ دونوں منشیات کے انجیکشن اور دیگر مختلف چیزوں کے عادی ہیں۔

مقتول سوربھ راجپوت نے 2016 میں مسکان سے محبت میں شادی کی تھی اور جوڑے کی 5 سالہ بیٹی ہے۔

4 مارچ 2025 کو مسکان اور اس کے آشنا نے مقتول کو بے دردی سے قتل کیا، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے سیمنٹ سے بھرے ڈرم میں ڈال کر گھر میں چھپا دی اور پہاڑی علاقوں کی سیر کو چلے گئے۔

بعد میں پولیس نے قتل کی واردات کا عمل ہونے پر تحقیقات کیں اور دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جو اعتراف جرم کرنے کے بعد جیل میں ہیں۔

سوربھ راجپوت کا پوسٹ مارٹم

مقتول سوربھ راجپوت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ اس میں بتایا گیا کہ مقتول کا سر کٹا ہوا تھا، اس کے ہاتھ کلائیوں سے کٹے ہوئے تھے اور اس کی ٹانگیں پیچھے کی طرف مڑی ہوئی تھیں۔ ملزمان نے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے سیمنٹ سے بھرے ڈرم کے اندر ڈال دی۔

اس میں موت کی وجہ صدمہ اور بہت زیادہ خون بہنے کو قرار دیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں کے مطابق سوربھ راجپوت کے دل پر تیز دھار آلے کے ساتھ انتہائی طاقت کے ساتھ تین بار وار کیا گیا۔

یاد رہے کہ سوربھ راجپوت اور مسکان کی شادی 2016 سے ہوئی تھی۔ مسکان اور اس کا عاشق ایک دوسرے کو اسکول سے جانتے تھے اور 2019 میں ایک واٹس ایپ گروپ کے ذریعے دوبارہ جڑ گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں