اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، اداکارعلی ظفر نے میشا شفیع کی ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست پر جواب جمع کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ کے روبرو علی ظفر کے وکلاء نے میشا شفیع کی درخواست پر جواب جمع کروایا علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع کی درخواست کو بے بنیاد اور عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیا، علی ظفر نے مزید کہا کہ عدالت نے مشیا شفیع کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

گلوکارہ میشا شفیع نے اس قبل بھی وڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دائر کی، درخواست کا فیصلہ ہونے سے پہلے ہی میشا دبئی میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے چلی گئیں۔

عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے وکلا کو بحث کےلیے 19 مارچ کو طلب کر لیا، گلوکارہ میشا نے جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں