اداکارہ جس نے عامر خان کے ساتھ ایک فلم کی پھر سنی دیول اور رشی کپور کے ساتھ تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہی اور امیتابھ بچن کے ساتھ اس کی فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔
بالی ووڈ اداکارہ میناکشی شیشادری جنہوں نے ونود کھنہ، رشی کپور اور امیتابھ بچن سمیت کئی بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا اور رشی کپور کے ساتھ ان کی جوڑی کو پسند کیا گیا تاہم امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے کیریئر کو بڑا دھچکا لگا کیونکہ ان کی فلم بڑی فلاپ ثابت ہوئی۔
کیرئیر کے عروج پر میناکشی نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ان کی پہلی فلم ’پینٹر بابو‘ باکس آفس پر خاص توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم انہوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ اپنی اداکاری اور ڈانس کی وجہ سے مشہور تھیں، ہدایت کار اور اداکار یکساں اس کی توجہ اور قابلیت سے متاثر تھے تاہم اس نے اپنے کیریئر میں صرف ایک بار عامر خان کے ساتھ کام کیا۔
1993 میں میناکشی نے فلم ’دامنی‘ میں اداکاری کی جہاں ان کے مرکزی کردار کو پذیرائی ملی، دامنی میں رشی کپور اور سنی دیول بھی شامل تھے، ان کی جوڑی کو بہت سراہا گیا یہ فلم زبردست ہٹ رہی اور سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک بن گئی۔
انہوں نے 1988 میں امیتابھ بچن کے ساتھ ملٹی اسٹارر فلم ’گنگا جمنا سرسوتی‘ میں کام کیا جو بدقسمتی سے باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئیں، اس فلم کو انڈسٹری کی بڑی ناکام فلموں کے طور پر تصور کیا جاتا ہے۔
میناکشی نے اپنے کیریئر کے عروج پر اداکاری چھوڑی تھی، انڈسٹری میں انہوں نے کئی یادگار کردار نبھائے۔
واضح رہے کہ میناکشی سیشادری نے مقدر کا فیصلہ، پریوار، وجے، شہنشاہ، شاندار سمیت کئی ہٹ فلموں میں کام کیا، جبکہ فلم دامینی میں کام کرنے پر انھیں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
میناکشی شادی کے بعد اپنے شوہر ہریش میسور کے ساتھ امریکا شفٹ ہوگئیں اور اب وہ اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ڈلاس میں رہ رہی ہیں ۔میناکشی گزشتہ 20 سال سے زیادہ سے فلمی دنیا سے دور ہیں۔