تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش

نیویارک: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاہ رنگ کے ایسے بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی جس کے دو منہ ہیں۔

امریکی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بلی کے بچے دو منہ ہیں جبکہ اُس کے چہرہ بھی غیر معمولی ہے جس کے ایک حصے پر بڑی سی آنکھ ہے۔

ڈاکٹر ٹرین کے مطابق مجھے اس بلی کے بچے میں کوئی دلچسپی نہیں تھی کیونکہ اس کے مر جانے کا امکان تھا مگر حیران کن طور پر یہ اب چار ماہ کا ہوگیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں روزانہ ہر پانچ گھنٹے کے بعد اسے سرنج کی مدد سے دودھ دیتی ہوں تاکہ یہ اس قابل ہوسکے کہ علاج شروع کریں۔ ڈاکٹر کے مطابق ’ڈو‘ کے گردے بری طرح سے متاثر تھے جن کی نشوونما اب شروع ہوگئی۔

ٹرین کا کہنا تھا کہ بلی کے بچے کو فوری سرجری کی ضرورت ہے البتہ ابھی اُس کا وزن بہت کم ہے، اس لیے ہمیں خدشہ ہے کہ سرجری کے دوران اگر اسے بے ہوش کیا گیا تو وہ دوبارہ ہوش میں نہیں آئے گا۔

 

ڈاکٹر ٹرین کو یقین ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں آپریشن ممکن ہوگا جس کے بعد بچہ اپنے پیروں پر کھڑا ہونے اور چلنے پھرنے کے قابل ہوجائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیران کن طور پر بلی کا بچہ دونوں منہ سے غذا لے سکتا ہے، وہ بہت آسانی سے ایک کے بعد دوسرے منہ سے خوراک حاصل کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -