بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

صنف آہن کی میجر سامعیہ کون ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل صںف آہن ہر گزرتی قسط کے ساتھ مداحوں میں مقبول ہورہا ہے، ڈرامے کے نامور کرداروں سے تو مداح بخوبی واقف ہیں لیکن کئی کردار ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں مداح جانتے نہیں ہیں۔

صنف آہن میں ایک کردار میجر سامعیہ کا ہے جو ڈرامے میں مرکزی کردار نبھانے والی اداکاروں کو فوجی تربیت دے رہی ہیں، گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ میجر سامعہ کیڈٹس کو رہائش گاہ کے مختلف حصوں سے متعلق اصول و ضوابط بتارہی ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ میجر سامعیہ رحمان کا تعلق درحقیقت پاک فوج سے ہی ہے اور وہ پاک فوج میں فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by United Nations (@unitednations)

- Advertisement -

میجر سامعیہ نے نا صرف کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں آپریشنل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں بلکہ انہوں نے سال 2019 کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے سیکریٹری جنرل ایس آر جی سرٹیفکیٹ جیت کر بین الاقوامی پوڈیم پر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

میجر سامعہ اس کی استقامت اور لگن کو مئی 2020 میں عالمی توجہ حاصل ہوئی جب اقوام متحدہ نے اس کی تصویر ٹویٹ کی اور اسے ’پیس کیپر آف دی ڈے‘ کا نام دیا۔

گلف نیوز کے مطابق، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن پر آپریشنل پلاننگ آفیسر، میجر سامعیہ کو 6 اپریل 2020 کو پاکستان واپس آنا تھا، لیکن کورونا کے باعث بین الاقوامی تجارتی معطلی کی وجہ سے وہ اپنے خاندان اور کمسن بیٹی کے ساتھ دوبارہ ملنے سے قاصر تھیں۔

یہ میگا پروجیکٹ سات باہمت خواتین اور پاک فوج کا حصہ بننے کے لیے ان کی متاثر کن لگن کے بارے میں ہے۔


سجل علی کے علاوہ صنف آہن یا ویمن آف اسٹیل میں دنانیر مبین، کبریٰ خان مہ جبین مستان، یمنیٰ زیدی شائستہ خانزادہ، رمشا خان پرویش جمال، سائرہ یوسف آرزو ڈینیل، اور سری لنکن اداکارہ یحییٰ ہیں۔ تاشیا کالیداسا بطور نتھمی پریرا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں