ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کی روک تھام، سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری داخلہ کی زیرِ صدارت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے اسلام آباد ایئر پورٹ پر اہم اجلاس میں تمام ایئر پورٹس پر تعینات اداروں کو بھرپور کردارا دا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

[bs-quote quote=”ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

اجلاس میں ایف آئی اے، سی اے اے، اے این ایف اور کسٹمز حکام نے شرکت کی، ایئر پورٹس سیکورٹی فورس کو بھی منی لانڈرنگ کی روک تھام کا ٹاسک دے دیا گیا۔

اجلاس میں ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ادارے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر کڑی نگاہ رکھیں گے۔

مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ انسدادِ منی لانڈرنگ کے لیے اے ایس ایف کو فعال کر دیا گیا، متعلقہ اہل کاروں کو انسدادِ منی لانڈرنگ کورس کے لیے نامزد کرنے کی ہدایت کی گئی۔


 یہ بھی پڑھیں:  منی لانڈرنگ کیس: اومنی گروپ کا چیف فنانشل افسر سعودی عرب میں گرفتار


نامزد اہل کاروں کو ملکی و غیر ملکی ماہرین انسدادِ منی لانڈرنگ پر تربیت دیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد ملک کو ایف اے ٹی ایف کی پابندیوں سے بچانا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اومنی گروپ کے چیف فنانشل افسر اسلم مسعود کو سعودی عرب میں حراست میں لے لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں