بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ان کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات چیف جسٹس چیمبر میں ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو عہدے پر تعیناتی کی مبارک باد پیش کی اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مبارکباد قبول کی۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ججز میں پہلی ملاقات آج مقدمات کی سماعت سے قبل ہوئی جب کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی سماعت کے بعد چیف جسٹس سے دوسری ملاقات بھی کی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی جسٹس منصور علی شاہ کے چیمبرمیں بھی گئے جہاں نامزد چیف جسٹس کو ان کے چیمبر کے اسٹاف نے بھی مبارک باد پیش کی۔

نئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں