بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم میں ملاقات کا احوال سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جماعت اسلامی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم جماعت اسلامی کو ’رام‘ کرنے میں ناکام رہی جبکہ خالد مقبول صدیقی ادارہ نور حق سے مایوس لوٹ گئے۔ حافظ نعیم الرحمٰن اور خالد مقبول صدیقی میں ملاقات کے دوران نوک جھونک بھی ہوگئی۔

جماعت اسلامی کراچی میں بلدیاتی الیکشن وقت پر کرانے پر بضد ہے اور خالد مقبول صدیقی سے کوٹا سسٹم پر بھی سوال کر دیا۔

ملاقات میں حافظ نعیم الرحمٰن نے سوال کیا کہ ڈی لمٹیشن پہ آپ کی بات نہ مانی گئی تو کیا کریں گے، کیا حکومت سے باہر آئیں گے؟ اس پر خالد مقبول صدیقی نے جوابدیا کہ پھر ہم اس وقت صورتِ حال پر غور کریں گے۔

جماعت اسلامی نے کہا کہ لگتا ہے کہ آپ سنجیدہ نہیں اور نہ ہی آپ کے پاس اگلی حکمت عملی ہے، آپ کو مطالبات تسلیم کرائے بغیر حکومت میں شامل نہیں ہونا چاہیے تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے جواب میں کہا کہ کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کی ملاقات بے نتیجہ رہی۔ جماعت اسلامی ایم کیو ایم کے احتجاج میں شریک نہیں ہوگی۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ ہماری توجہ وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ پر دھرنے اور 8 جنوری کے جلسے پر ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں