تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات فائنل ہوگئی

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات طے ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل چوہدری برادران کے گھر پہنچیں گے، شہباز شریف کل چوہدری شجاعت حسین سے ان کی خیریت دریافت کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر کی چوہدری برادران سے 14 سال بعد ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی۔ شہباز شریف اور چوہدری برادران کی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر چوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ ایک پوائنٹ پر رہتا ہوں اور آخر تک لڑتا ہوں، دو محاذوں پر جنگ لڑنا سیاسی طور پر درست نہیں ہے، مشترکات کے لیے بڑا دل رکھنا ہوتا ہے، حالات کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے، سیاسی لوگ ہیں اتفاق رائے اور سوچ سمجھ کر آگے بڑھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیاری کرنے دیں اورگراؤنڈ بنانے دیں، 23 مارچ کا لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، اسٹیئرنگ کمیٹی کولانگ مارچ کی تیاری کی ہدایت کی جاچکی ہے۔

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرادری نے اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو عدم اعتماد کے معاملے پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Comments