منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات موخر

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم کے تقریب کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان آج ہونے والی ملاقات موخر کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم کے تقرر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض میں مشاورت کے لیے آج ملاقات ہونی تھی تاہم ملاقات کا وقت طے نہ ہوسکا جس کے باعث یہ ملاقات ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اس حوالے سے انہیں قومی اسمبلی سکریٹریٹ سے اسمبلی تحلیل کی سمری بھی موصولہ ہو گئی ہے جو وہ صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ تاہم نگراں وزیراعظم کے لیے کئی نام زیر گردش ہونے کے باوجود اب تک کوئی حتمی نام سامنے نہیں آیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی دوڑ میں ایک بیور وکریٹ سر فہرست ہے جبکہ حفیظ شیخ کو بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے جب کہ ان میں ایک اور نیا نام کا اضافہ ہو گیا ہے جو سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کا ہے۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر تین تین نام لے کر مشاورت کریں گے اور ان ناموں پر 3 دن میں اتفاق نہ ہونے پر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجا جائے گا جو اسپیکر قومی اسمبلی قائم کریں گے۔

پارلیمانی کمیٹی کے پاس نگراں وزیر اعظم کے تقرر کے لیے تین دن ہوں گے، اگر پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر پائی تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا، جو دو دن میں وزیراعظم کا تقرر کرے گا۔

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے 8 دن میں نگراں وزیراعظم کا عمل مکمل کرنا ہوگا تاہم نگراں وزیراعظم کے تقرر تک شہباز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا تھا کہ نگران وزیر اعظم کیلئے اپوزیشن ساتھیوں کی مشاورت سے تین نام فائنل کر لیے ہیں اور بدھ کو وزیراعظم سے مشاورت کیلیے ملاقات کروں گا ۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں