راولپنڈی : سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ میجر جنرل محمد بن صالح العتیبی اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات آج جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔
اسی سے متعلق : اسلام آباد،سعودی ایئر فورس میجر جنرل کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی کی صورتحال اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
یہ پڑھیے : سعودی عرب ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، سعودی ایئر چیف
سعودیہ عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ نے اپنی گفتگو کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کے بے مثالی کردار اور جوانوں کی شہادت کو سراہتے ہو کہا کہ پاک آرمی بلا شبہ دنیا کی سب سے بہترین فورس ہے جو اپنے ملک کے دفاع کے لیے مستعد اور پُر عزم ہے۔
آرمی چیف راحیل شریف نے رائل ایئر فورس کے سربراہ کی پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات کسی شک شبے سے بالا تر ہے، سعودیہ عرب سع تعلقات محض سفارتی نوعیت کے ہی نہیں مذہبی لگاؤ کی وجہ سے بھی ہے۔
یاد رہے سعودیہ عرب کی رائل ایئر فورس کے سربراہ پاکستان دورے پر آئے ہوئے ہیں آرمی چیف سے ملاقات سے قبل وہ نیول چیف اور پاک ایئر فورس کے چیف سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔