بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی اجلاس میں اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی اجلاس میں آ پریشن ردالفساد پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے شرکاء نے ایران اورافغانستان سے تعلقات بہتربنانے پر اتفاق اور بھارتی جاسوس کُلبھوشن سےمتعلق موقف کاعالمی سطح پربھرپور دفاع کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کے اہم اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف قمر باجوہ، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس، ڈی جی ایم او، مشیر قومی سلامتی اور وفاقی وزیر داخلہ سمیت اہم حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن ردالفساد سے حاصل ہونے والی کامیابیوں اور نتائج کا جائزہ لیا گیا جب کہ آپریشن کو مذید موثر، فعال اور پُر اثربنانے کے لیے اقدامات پرغورکیا گیا اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پرتبادلہ خیال ہوا۔


*آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات


ذرائع کے مطابق قریبی ہمسایہ ممالک کے تعلقات سے متعلق مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی اور بالخصوص پاک افغان چمن بارڈر کی صورتِ حال، ایران بارڈر اور دیگر اہم معاملات میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں بھارتی جاسوس کُلبھوشن یادیوکے حوالے سےعالمی عدالت انصاف میں وکلاء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسی پینل کے ساتھ کیس کو بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل آرمی چیف اور وزیراعظم کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں آپریشن ردالفساد اور اہم قومی سلامتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں