تازہ ترین

کندھ کوٹ: گھر میں راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقےشاہ علی سبزوئی میں گھر...

غیر قانونی افغان باشندے پاکستان میں متعدد جرائم کی بڑھتی شرح کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد : غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان میں...

نواز شریف کی واپسی پر قانون کے مطابق عمل ہوگا، نگراں وزیراعظم

لندن: نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک...

عمران خان کی زیر صدارت مرکزی قیادت کی بیٹھک، کیا اہم فیصلے ہوئے؟

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک میں اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک پر پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان مشترکہ طور پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور حملے کی ایف آئی آر کے اندراج اور اس میں وزیراعظم شہباز شریف، رانا ثنا اللہ سمیت تین افراد کی نامزدگی کی استدعا کریں گے۔

اجلاس میں سینیئر قائدین کا حقیقی آزادی مارچ جاری رکھنے اور جمعرات سے وزیر آباد میں حملے کے مقام سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ملک کے دیگرحصوں سے قائدین قافلوں کی شکل میں راولپنڈی کی جانب بڑھیں گے اور ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے راولپنڈی پہنچیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کا ایک ہی بنیادی مطالبہ ہے کہ انتخابات جلد از جلد کرائے جائیں اور اس مطالبے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، زور دیا جائے گا کہ اسمبلیاں تحلیل اور چاروں صوبوں میں فوری انتخابات کی راہ ہموار کی جائے۔

اجلاس میں چیئرمین عمران خان کے حق میں متفقہ قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اجلاس میں وزیر داخلہ پنجاب عمر سرفرازچیمہ نے حملے کی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک سے زائد حملہ آور تھے، گولیوں کے خول حاصل کر لیے گئے ہیں جب کہ جمع کیا گیا مواد اور کنٹینر کو محفوظ کرنے کے بعد فرانزک کیلیے بھیجا جا رہا ہے۔

عمر چیمہ نے مزید بتایا کہ تین اراکین پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم آج تشکیل دے دی جائےگی اور مقامی پولیس کی جانب سے تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کومہیا کی جائیں گی جس کے بعد تحقیقات کے حوالے سے معاملہ آگے بڑھے گا۔

Comments

- Advertisement -