اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات طے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے کرلی گئی، ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گراؤنڈ شیڈول دیکھ کر طے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے اتفاق رائے سفارتی چینلز پر بات چیت اور خط و کتابت کے ذریعے ہوا۔ ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گراؤنڈ شیڈول دیکھ کر طے ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات نیویارک میں ہی ہوگی۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چار روز پر مشتمل ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ان کی امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں