اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

سلیکشن نہ پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے، مریم نواز

اشتہار

حیرت انگیز

پھول نگر: ن لیگ کی سینئرنائب صدراورچیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی سینئرنائب صدراور چیف آرگنائزرمریم نواز تنظیمی دورے پر پھول نگر پہنچ گئیں۔

لاہور ڈویژن کا اجلاس چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رانا ثنااللہ، رانا تنویرحسین، رانااقبال، ڈویژنل صدر شریک ہوئے۔

- Advertisement -

اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا،مریم نواز نے کہا کہ الیکشن لڑیں گےاورجیتیں گے،سلیکشن پہلے قبول کی نہ آئندہ ہونے دیں گے۔

چیف آرگنائزر ن لیگ کا کہنا تھا کہ سازشی کرداروں سے مکمل نجات نہیں ملی ہے، ووٹ کی عزت کیلئے ترازو کے پلڑے برابر کرنے کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ایس کی جگہ بابا حمتے کے چیلوں نے لے لی ہے، نواز شریف شیر لیڈر ہے، جو کارکنوں کی ڈھال بنا تھا ، دوسری جانب زمان پارک کے گیدڑ کو دیکھ لو جوعورتوں ،بچوں کوڈھال بنائے ہوئے ہے۔

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف جھوٹے مقدمات میں بیٹی کیساتھ جیل چلاگیا، یہ ہوتی ہے بہادری، ایک گیدڑ زمان پارک سے عدالت جانے سے ڈرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں