اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

جوابی کارروائی پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی، بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بھارتی جارحیت پر پارلیمانی رہنماؤں کو آج اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود نے شرکا کو بریفنگ دی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کے اِن کیمرہ اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں اور عسکری حکام نے شرکت کی، اجلاس کے شرکا کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردِ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، آصف زرداری، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

- Advertisement -

[bs-quote quote=”خطے میں کشیدگی افغان امن عمل کو بھی متاثرکر سکتی ہے، پاکستان کے پڑوسیوں کے بارے میں کوئی جارحانہ عزائم نہیں۔” style=”style-8″ align=”left” author_name=”ان کیمرہ بریفنگ”][/bs-quote]

پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ میں کہا گیا کہ واضح پالیسی ہے ہماری سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، بھارت ٹھوس شواہد دیتا تو پورے خلوص سے کارروائی کرتے، بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے جارحیت کا ارتکاب کیا، جوابی کارروائی کرنا پیشہ ورانہ ذمہ داری بن گئی تھی۔

مزید کہا گیا کہ خطے میں کشیدگی افغان امن عمل کو بھی متاثرکر سکتی ہے، پاکستان کے پڑوسیوں کے بارے میں کوئی جارحانہ عزائم نہیں، بھارت کو باور کرایا ہم جوابی کارروائی کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ نے پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی دراندازی کے معاملے، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلوں، دوست ممالک کے ساتھ ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے اجلاس میں کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور ہٹ دھرمی پر عالمی برادری کو اعتماد میں لیا، بین الاقوامی برادری کا مثبت جواب مل رہا ہے، دوست ممالک سے مسلسل رابطے میں ہیں، بھارت کو بھی امن کا واضح پیغام دیا گیا ہے۔

سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ اطمینان بخش رہی، بھارتی دراندازی پر پاکستان نے دندان شکن جواب دیا۔ ذرایع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے قوم کی امنگوں کے مطابق دشمن کو جواب دیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پارلیمان سے بھی بھارت کو دو ٹوک پیغام دیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

یاد ر ہے کہ آج صبح پاکستانی ایئر فورس نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے ہیں، ان میں سے ایک مقبوضہ کشمیر میں گرا جب کہ ایک پاکستان کی جانب آزاد کشمیر میں گرا، پاکستانی جانب گرنے و الے جہاز کے دونوں پائلٹ حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے پاک فضائیہ کے بر وقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں