بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم سرمایہ کاری عمر زاقوف نے ملاقات کی ہے، اس دوران دونوں رہنماوں نے کرونا وبا، دو طرفہ تعاون، علاقائی رابطے اور امن و سلامتی پر تبدالہ خیال کیا۔

اس موقع پر مشیر تجارت رزاق داود بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان میں خوشگوار اور بھائی چارے کے تعلقات ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے،پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

وزیر اعظم نے ازبک نائب وزیر اعظم سے ریلوے منصوبوں کے ذریعے علاقائی رابطے اور تجارت پر بھی بات چیت کی۔

اس موقع پر نائب وزیر اعظم ازبکستان نے کہا کہ صڈر میرزیوئیف دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، انہوں نے صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان دورے کی دعوے دی۔

وزیراعظم نے دو طرفہ اور خطے میں باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط بنانے اور ازبکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں