تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

جی 20 ممالک کا اجلاس: کرونا کی روک تھام کے لیے اہم فیصلے متوقع

ریاض : جی ممالک کا اجلاس آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں منعقد ہوگا، شاہ سلمان نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس کرونا وائرس کے خلاف کوششوں کو مزید تیز اور یکجا کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز نے جی 20 ممالک اجلاس اور کرونا وائرس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا کی وبا سے عالمی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے۔

سعودی فرمانروا کا کہنا تھا کہ خدا انسانیت کو ہر طرح کے نقصانات سے بچائے، کرونا وائرس نے عالمی نظام صحت کو متاثر کیا ہے، یہ جی 20 اجلاس عالمی سطح پر مشترکا لائحہ عمل بنانے میں اہم ثابت ہوگا۔

مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے اختتام پر ایک اعلامیہ جاری کیا جائے گا جس میں عالمی ادارہ صحت، اقوام متحدہ اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ جی 20 ممالک کا اجلاس نومبر میں سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونا تھا لیکن کرونا وائرس کی عالمی وبا دنیا بھر میں پھیلنے کے باعث جی 20 ممالک کا اجلاس آج بلایا گیا ہے تاکہ مشترکا لائحہ طے کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -