پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پولیو جائزہ اجلاس: وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل اجلاس کی صدارت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملک میں پولیو وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ پولیو کے کوآرڈینیٹر وزیر صحت کو موجودہ صورتحال بریفنگ دیں گے، اجلاس میں پولیو کے خاتمے کے لیے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس انسداد پولیو کے لیے ہنگامی اور مؤثر اقدامات اٹھائے گئے جن کی بدولت سال 2021 میں پورے ملک سے صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا۔

اس سے قبل سنہ 2020 میں 84 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے تھے، رواں سال اب تک کوئی بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں