منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کے پی میں پہلے سے بہتر کام کرنا ہوگا، وزرا کی کارکردگی خود مانیٹر کروں گا: عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت بنی گالا میں خیبرپختونخواہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں صوبائی کابینہ کی تشکیل کےمعاملے پرمشاورت کی گئی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان کی ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے سادگی اورکفایت شعاری اختیار کرنے، اخراجات کم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں نامزدگورنرخیبرپختونخواہ شاہ فرمان کے ساتھ ساتھ شہرام ترکئی،عاطف خان اورتیمورجھگڑا بھی شریک ہوئے۔

اس اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ کے لئےشارٹ لسٹ 28ارکان کے انٹرویوز مکمل کیے گئے۔ وزیراعظم نے امیدواروں سے وزارت سےمتعلق سوال جواب کیے۔

اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کےعوام نے ہمیں ایک بار پھر مینڈیٹ دیا ہے، پہلے 100روز میں حقیقی اورمؤثر تبدیلی نظر آنی چاہیے، میرٹ پرسمجھوتا کیا ہے، نہ ہی کریں گے، خیبر پختونخوا ہ میں پہلے سے بہتر کام کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کے پی میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، وزراکی کارکردگی کو خود مانیٹر کروں گا، وزرابا اختیار ہونے کےساتھ جواب دہ بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے ،وزیراعظم عمران خان

یاد رہے کہ آج عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات میں عمران خان نے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر عثمان بزدار کو مبارک باد دی۔

ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہوئی اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں