جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

وزیراعظم اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان اہم ملاقات طے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کا وفد جمعرات کو اہم ملاقات کرے گا۔ ملاقات دوپہر ساڑھے بجے 12بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

ایم کیو ایم وفد کی سربراہی خالد مقبول صدیقی کریں گے جب کہ  وفد میں مصطفی کمال، فاروق ستار اور دیگر شامل ہوں گے۔

- Advertisement -

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت کراچی کے مسائل پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں ، تاجروں کے مسائل سمیت دیگر امور پر بات ہوگی۔

ایم کیو ایم وفد کے الیکٹرک کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ ، عوام کے رد عمل ، مہنگے بلوں کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائے گا۔

کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کے مسائل سمیت صحافیوں کے قتل ، نیب آرڈیننس پر تحفظات سمیت دیگر امور بھی وزیراعظم کے سامنے رکھے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں