بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے آج اہم اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفترِ خارجہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں آج ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں انسدادِ منشیات سے متعلق اجلاس آج ہوگا۔

[bs-quote quote=”عالمی ماہرین کا 2 روزہ مشاورتی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں وزارتِ خارجہ، انسدادِ منشیات اور تعلیم کی وزارت سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لیے پالیسیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ماہرین کا 2 روزہ مشاورتی اجلاس بھی اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں ایران، قازقستان، کرغستان، تاجکستان، ترکمانستان، ازبک، اور افغان حکام شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی: اے این ایف کی کارروائی، 3 کلو آئس منشیات برآمد، ملزم گرفتار

واضح رہے کہ دو ماہ قبل وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے انکشاف کیا تھا کہ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں آئس ہیروئن بک رہی ہے جس کے بعد ملک کے دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بھی طلبہ میں منشیات کے استعمال کی خبریں آنے لگیں۔

تین دن قبل بھی اے این ایف نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں آئس منشیات فروخت کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں