راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیردفاع جنرل محمد احمد ذکی نے ملاقات کی، اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمرجاوید باجوہ اور جنرل محمد احمد ذکی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
پاک فوج نے بتایا کہ ملاقات میں سیکیورٹی کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ مصری وزیردفاع نے پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی تھی، اس دوران کشمیر صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
یاد رہے کہ 17 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔