لاہور : پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پی ٹی آئی اور ق لیگ لین دین پرآگئیں ، ،ق لیگی رہنما مونس الہٰی کی صدرعارف علوی سے گزشتہ رات غیراعلانیہ ملاقات کا انکشاف ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل اورآئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لئے مسلم لیگ ق اورپی ٹی آئی کی پس پردہ ملاقاتیں بھی جاری ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ عارف علوی اورمونس الہیٰ کی گزشتہ رات بھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں فواد چوہدری سمیت کچھ پی ٹی آئی رہنما شریک ہوئے، ملاقات گلبرگ کےایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہملاقات میں حکومت کےساتھ مذاکرات پرتبادلہ خیال ہوا ساتھ ہی آئندہ انتخابات اورمشترکہ سیاسی لائحہ عمل اپنانے پرمشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ق کے مشاورتی سلسلےکی کڑی تھی، مونس الہیٰ اور پرویزالہیٰ کی صدر مملکت سے ملاقات ہوئی تھی ، جس مین پرویزالہی نے یقین دلایا تھا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔
صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے، سیاست میں کوئی چیزحرف آخرنہیں ہوتی۔
مونس الہیٰ 2 دن میں 2 بار عمران خان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں، ۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں مونس الہٰی نے عمران خان سے پوچھا اسمبلی تحلیل ہونےکے بعد کتنی سیٹوں پر ق لیگ انتخاب لڑے گی، دونوں رہنماؤں نے مستقبل کے سیاسی اتحاد پر مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔