بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پٹواریوں کا اربوں روپے کا میگا کرپشن اسکینڈل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں پٹواریوں کا 5 ارب سے زائد کا میگا کرپشن اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی سی آر لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ریفرنس بھجوا دیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی ملوث پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں جعل سازی کی گئی۔ 50 سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس دستاویزات تیار کی گئیں۔

- Advertisement -

نیاز بیگ سرکل کے پوش علاقوں کی اراضی کی بھی جعلی دستاویزات بنائی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں موضع نیاز بیگ کے پٹواری خادم حسین اور دیگر کیخلاف ثبوت مل گئے۔

ابتدائی تحقیقات میں موضع نیازبیگ کےپٹواری خادم حسین، منشی عرفان ملوث نکلے۔ نائب آفس قانون گو خاور عزیزچیمہ اور منشی عدنان بھی اسکینڈل میں ملوث پائے گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں