کراچی: کراچی کے شہری نے زائد بل بھیجنے پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمرکیئر سینٹر میں توڑ پھوڑ کردی ہے اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔
بنیادی ضرورتوں سے محروم کراچی کے شہری بجلی کے زائد بلوں کے باعث ویسے ہی پریشانی کا شکار رہتے ہیں اور آئے دن کے اس سےمتعلق کوئی خبر منظر عام پر آتی ہے، اب بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کے زائد بلوں نے شہریوں کو چکرادیا ہے۔
ایسا ہی واقعہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے میگا کسٹمر کیئر سینٹر میں رونما ہوا، جہاں ایک مشتعل شہری نے بل درست نہ ہونے پر ایس ایس جی سی کیئر سینٹر کے شیشے توڑ ڈالے اور املاک کو نقصان پہنچایا۔
مشتعل شہری کا موقف تھا کہ ایس ایس جی سی کی جانب سےگھر کا بل2لاکھ28ہزار روپے بھیجا گیا، متعدد چکر لگانےکےباوجودبل درست نہیں کیا جا رہا تھا، شہری کا کہنا تھا کہ عملے کی جانب سے بل کو درست کرنے کے بجائے اس کی قسطیں کرانے پر زور دیا جارہا تھا، حکام کے روئیے سے تنگ ہوکر دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔