20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

میگا منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ملزم کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی موجودگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: میگامنی لانڈرنگ میں گرفتار ہونے والے ملزم اقبال زیڈ کے60اکاؤنٹس میں اربوں روپےکی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم کے 60 بینک اکاؤنٹس کا پتہ لگایا گیا جن میں سے 2 اکاؤنٹس میں 71 ارب روپے سے زائد رقم موجود ہے جبکہ دو بے نامی جائیدادوں کا بھی سراغ لگایا گیا۔

چیئرمین نیب کی ہدایت پر چار ستمبر کو لاہور سے گرفتار ہونے والے ملزم کی دستاویزات کے ثبوت اے آر وائی نے حاصل کیے۔ نیب رپورٹ کے مطابق سندھ کی گیس فیلڈزسےایل پی جی کاٹھیکہ ملزم کی کمپنی کو دیا گیا، دوران تفتیش جےجےوی ایل کے60بینک اکاؤنٹس سامنے آئے۔

- Advertisement -

نیب کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹس سے 76 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں جبکہ ابھی  اکاؤنٹس میں 71  ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے جبکہ دیگر45بینک اکاؤنٹس کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس : شریف خاندان کا فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا

قومی احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے مطابق 15 اکتوبر تک ممکنہ طور پر دیگر اکاونٹس کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا جائے گا،  ملزم اقبال زیڈکےخلاف حاصل تمام ریکارڈانتہائی اہم ہے۔

نیب کے مطابق میگامنی لانڈرنگ کیس میں ملزم سےمزید تفتیش کی جائےگی اور جے وی ایل سمیت دیگر کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران ملزم نے منی لانڈرنگ سے متعلق سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا اور نہ ہی اُس کی قانونی ٹیم اکاؤنٹس کے حوالے سے تفصٰلات فراہم کرسکی۔ ملزم نےکمپنیوں کےذریعے پاور سیکٹرسے اربوں کی منی لانڈرنگ کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں