اسلام آباد : احتساب عدالت نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور پر 9ستمبر کو فردجرم عائد کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جج محمداعظم خان نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کی ، سماعت میں عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائدکرنے کا فیصلہ کرلیا۔
احتساب عدالت نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں فردجرم عائدکرنے کے لئے تاریخ مقرر کرتے ہوئے کہا 9ستمبرکوتمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائےگی، آصف زرداری،فریال تالپورسمیت تمام ملزمان پرفردجرم عائد ہوگی۔
عدالت نے آصف زرداری اورفریال تالپورکی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔
دوسری جانب پارک لین ریفرنس پر بھی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، وکیل نیب سردارمظفر عباسی نے بتایا پارک لین ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے، ضمنی ریفرنس میں 3نئے ملزمان کو شامل کیا گیاہے۔
احتساب عدالت نے ضمنی ریفرنس کی کاپیاں تمام ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمنی ریفرنس میں 9 ستمبر کوتمام ملزمان پر فردجرم عائدکرنےکا فیصلہ کیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو 9ستمبرکوعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سابق صدرآصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔