جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایرانی پیٹرول کی روک تھام کیلئے سندھ میں میگا آپریشن ، بڑے پیمانے پر پیٹرول پمپس سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایرانی پیٹرول کی روک تھام کے لئے سندھ میں میگا آپریشن جاری ہے، کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر پیٹرول پمپس سیل اور 120سے زائد پیٹرول  پمپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام نے اسمگل پیٹرول فروخت کرنے کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے ایف آئی آرز کسٹم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔

جس میں بتایا گیا کہ ایرانی پیٹرول کی روک تھام کےلئےسندھ میں میگاآپریشن جاری ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پرسندھ میں کسٹمزحکام کی کارروائیاں کی گئی۔

- Advertisement -

کارروائیوں میں سندھ بھرمیں بڑے پیمانے پر پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور 120سے زائدپیٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

کارروائی کراچی،حیدرآباد،نوشہرہ،کوٹری،دادوودیگرشہروں میں کی گئی ، جہاں پیٹرول پمپس مالکان اسمگل پیٹرول فروخت کررہے تھے، جس کے بعد عدالت نےکسٹمزحکام سےپیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں