کراچی : ایرانی پیٹرول کی روک تھام کے لئے سندھ میں میگا آپریشن جاری ہے، کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر پیٹرول پمپس سیل اور 120سے زائد پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام نے اسمگل پیٹرول فروخت کرنے کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے ایف آئی آرز کسٹم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔
جس میں بتایا گیا کہ ایرانی پیٹرول کی روک تھام کےلئےسندھ میں میگاآپریشن جاری ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پرسندھ میں کسٹمزحکام کی کارروائیاں کی گئی۔
کارروائیوں میں سندھ بھرمیں بڑے پیمانے پر پیٹرول پمپس سیل کئے گئے اور 120سے زائدپیٹرول پمپس مالکان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔
کارروائی کراچی،حیدرآباد،نوشہرہ،کوٹری،دادوودیگرشہروں میں کی گئی ، جہاں پیٹرول پمپس مالکان اسمگل پیٹرول فروخت کررہے تھے، جس کے بعد عدالت نےکسٹمزحکام سےپیش رفت رپورٹس طلب کرلیں۔