ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان پر ایک اور بم پھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جس کے ذریعے برطانوی شاہی خاندان کے راز افشا کیے جانے کا امکان ہے۔
شہزادہ ہیری سے ڈاکیومنٹری سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ یہ دستاویزی فلم کیوں بنانا چاہتے تھے؟
اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو نہیں معلوم برطانوی شاہی خاندان میں بند دروازوں کے پیچھے کیا چل رہا تھا اور مجھے وہ سب کچھ کرنا تھا جو میں اپنی فیملی کو بچانے کے لیے کر سکتا تھا۔
دستاویزی فلم کا ٹریلر 50 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں ڈرامائی میوزک کے ساتھ ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایک جھلک بھی شامل ہے۔
اس کی ریلیز کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔