تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

میگھن اور کیٹ نے اپنی منگنی کی انگوٹھی میں کیا تبدیلی کی؟

لندن: ڈچز آفس سسیکس میگھن مارکل اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن دونوں ہی اپنی منگنی کی انگوٹھیوں کو بہترین تحائف میں سے ایک سمجھتی ہیں اور انہیں پہننے پر فخر محسوس کرتی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری نے اہلیہ میگھن کو منگنی کے موقع پر پانچ کیریٹ کی انتہائی خوبصورت انگوٹھی دی تھی جس میں میگھن نے کچھ تبدیلیاں کرواتے ہوئے اس میں سونے کے بینڈ کی جگہ پتلے ہیرے سے جڑا ہوا بینڈ لگوایا۔

میگھن نے انگوٹھی میں شوہر اور بیٹے آرچی کے پیدائشی پتھر(پیریڈوٹ، زمرد اور نیلم) بھی جڑوائے تھے۔

میگھن مرکل کی منگنی کی انگوٹھی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک شاہی مبصر نے بتایا کہ میگھن کی انگوٹھی میں ان کی بیٹی لیلبیٹ ڈیانا کا یدائشی پتھر لگوانے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب ڈچز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن نے مبینہ طور پر شہزادہ ولیم کی جانب سے ملنے والی انگوٹھی میں غیر محسوس تبدیلی کی ہے۔

ولیم نے کیٹ مڈلٹن کو منگنی پر جو انگوٹھی دی تھی وہ اس سے پہلے شہزادی ڈیانا کی ملکیت تھی لیکن شاہی مداح کیٹ کو انگوٹھی میں یہ معمولی تبدیلی کروانے سے روک نہیں سکے۔

کیٹ مڈلٹن نے انگوٹھی کے بینڈ کا سائز تبدیل کرنے کے بجائے اسے اپنے ہاتھ میں فٹ کرنے کے لیے اس میں پلاٹینم کے موتیوں کا اضافہ کروایا۔

شاہی مبصر میلیسا ولیٹس نے کیٹ کی انگوٹھی کے بارے میں بتایا ہے کہ ’یہ تصور کرنا ناممکن ہے کہ دنیا کی مشہور ترین 12 کیریٹ نیلم کی منگنی کی انگوٹھی جوکہ شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ کو دی اس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کرنے کی ضرورت پیش آسکتی تھی۔‘

Comments

- Advertisement -