لندن: برطانیہ میں شاہی محل کے اندر جذبات کے اظہار کی ممانعت ہے، میگھن مرکل کی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش چھپی نہ رہ سکی۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل شاہی محل میں ملکہ الزبتھ کے پیچھے چل رہے تھے کہ میگھن مرکل نے ہیری کے ہاتھ کو چھونے کی کوشش کی جسے شاہی محل کی روایات کی مخالفت شمار کیا جارہا ہے۔
بکنگھم پیلس کی ایک تقریب کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 34 سالہ میگھن مرکل اپنے شوہر شہزادہ ہیری کو چھونے کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتی نظر آرہی ہیں تاہم ہیری نے شاہی پروٹوکول کی پاسداری کرتے ہوئے فوری طور پر اپنا ہاتھ پیچھے کرلیا۔
برطانوی رائے عامہ نے ڈچز آف کیمبرج کا دفاع کرتے ہوئے شاہی محل کی سخت گیر روایات کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم شاہی محل کی جانب سے واقعے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔
دوسری جانب میگھن مرکل کو تقریب میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں وہ پاؤں تیڑھے کرکے بیٹھی ہیں اس عمل کو بھی شاہی محل کی روایات کے خلاف قرار دیا جارہا ہے۔
میگھن مرکل کے مداحوں کی جانب سے اس کا دفاع کیا گیا ہے، ایک شخص کا کہنا تھا کہ میگھن مرکل نے ہیری کا ہاتھ چھونے کی کوشش نہیں کی، جبکہ انسٹا گرام صارف نے کہا کہ ’لڑکی کو یونہی تنہا چھوڑ دیں‘، ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ شوہر کا ہاتھ کیوں نہیں پکڑ سکتے۔