تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

میگھن مرکل نے کیٹ مڈلٹن سے قطع تعلق کرلیا

لندن: برطانوی شاہی خاندان کی دونوں بہوئیں میگھن مرکل اور کیٹ مڈلٹن کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی خاندان کی دونوں بہوئیں ایک دوسرے سے ناراض رہنے لگیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادی کیٹ میگھن مرکل کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے پر خوش نہیں ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل نے فرم کے سینئر ممبروں کی حیثیت سے دستبرداری اختیار کی تھی، ڈیوک آف سسیکس گزشتہ ہفتے اپنے بیوی اور بیٹے کے ساتھ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میگھن مرکل نے برطانیہ سے رخصت ہونے کے بعد سے اب تک کیٹ مڈلٹن سے گفتگو نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق شاہی محل سے نکل کر میگھن خود کو آزاد محسوس کررہی ہیں، وہ شاہی محل میں کبھی خوش نہیں رہیں، وہ لندن سے باہر جاکر زیادہ خوش ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حیرت ہوئی کہ سب کچھ جلد ہی ہوگیا جبکہ میگھن اور ہیری کو اپنے لقب سے دستبردار ہونا پڑے گا لیکن جس رفتار سے ہوا اس نے سب کو حیران کردیا۔

یاد رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے جشم و خراغ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے شاہی خاندان کے سینیئر فرد کی حیثیت سے دستبرداری کے اعلان کے بعد لندن کے معروف مادام تساو میوزیم نے ان کے مجسمے شاہی خاندان کے مجسموں سے علیحدہ کردیئے تھے۔

خیال رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -