تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

میگھن مارکل نے ایجنٹ کو اہم ذمہ داری سونپ دی

نیویارک: شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد میگھن مارکل نے اپنے ایجنٹ کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس شاہی خاندان کی خصوصی حیثیت چھوڑنے کے بعد میگھن مارکل اور ہیری کینیڈا میں مقیم ہیں۔

شاہی خاندان اور ملکہ برطانیہ نے ہیری اور میگھن سے معاملات سیدھے کرنے کی بہت کوشش کی البتہ اُس میں ناکامی کا سامنا رہا جس کے بعد ملکہ الزبتھ کو بڑے فیصلے کرنے پڑے۔

مزید پڑھیں: شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد ہیری اور میگھن کو بڑا جھٹکا

بکنگھم پلیس نے اعلامیہ جاری کیا کہ اب ہیری اور میگھن کا شاہی خاندان سے کوئی تعلق نہیں اور اُن کو دیا گیا اعزاز بھی واپس لے لیا گیا جبکہ شہزادے کی حیثیت سے ملنے والی سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی۔

گزشتہ دنوں ہیری نے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے مدعو کرنے کے لیے اب شہزادہ لکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب میری وہ حیثیت ختم ہوچکی اور میں عام سا ہی شہری ہوں۔

دی سن کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے اپنے ایجنٹ سے ملاقات کی اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں کام تلاش کرنے کا حکم دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں بلاک باسٹر فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہوں‘۔

رپورٹ کے مطابق میگھن کی جانب سے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا گرین سگنل ملنے کے بعد اُن کے ایجنٹ نے مختلف ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کے ساتھ رابطہ کیا، جنہوں نے مستقبل میں کام دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری مزدوری کرنے لگے؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

یاد رہے کہ میگھن مارکل ابھی ڈزنی کارٹون کے پس منظر میں آواز ریکارڈ کرنے کا کام کررہی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ فلموں کے پردے پر بھی نمودار ہوں تاکہ معاشی حالات اچھے انداز سے چل سکیں۔

واضح رہے کہ شادی سے قبل میگھن امریکی اداکارہ تھیں اور انہوں نے کئی فلموں میں بھی کام کیا، بعد ازاں انہوں نے ایک پروگرام میں میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے اور ازدواجی بندھن میں بندھنے سے پہلے ہی انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -